راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی نے سینٹرل جیل اڈیالہ کودورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعیداللہ گوندل نے بتایاکہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی بہادرعلی خان نے جیل کادورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف بارکوں کا معائنہ کیاجیل کے کچن ،ہسپتال میں گئے اورکھانے کامعیار چیک کیا اورمریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 37اسیروں کورہاکرنے کاحکم دیاجس پرجیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرکے مذکورہ اسیروں کورہاکردیا۔