• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا

سکھر (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم نے اچانک سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا ، جب وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم اسپتال کے دورے پر پہنچی تو اسپتال کے وارڈ اور کمروں میں گندگی ، دیواروں پر لگی مٹی ، جالے دیکھ کرخصوصی معائون نادر حسین خواجہ نے خود جھاڑو اٹھا لی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر عدم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سول اسپتال کو ہدایت کی کہ اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بحال رکھا جائے اور جراثیم کش اسپرے کیا جائے، اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین