اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم پر شہباز شریف نے حملہ کیا کبھی نہیں کہا پنجابیوں نے حملہ کیا، بچپن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے، پنجابیوں کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ ہے ہمیشہ قائم رہے گا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بہت سے پنجابی میرے اچھے دوست ہیں تحریک انصاف میں پنجابی شامل ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں، ہمارے قافلے پر حملہ غنڈہ گردی اور ظلم ہے ہم پر ایسے حملہ ہوا جیسے کشمیر میں ہندو فوج حملہ کررہی ہو۔ عمران خان نے یو ٹرن نہیں لیا ہمارے جلسے میں لاکھوں افراد آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دن حملہ ہوا اس روز میں نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ دن دکھائے۔