راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز کے مزید 94مقامات سے ڈینگی لاروا نکل آیا، موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی لاروا کی افزائش میں کمی ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے ، راولپنڈی کینٹ کے ایریاز کے 1760گھروں کی چیکنگ کے دوران 51مقامات جبکہ ایک کاروباری مقام سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، ادھر چکلالہ کینٹ ایریاز کے گھروں کی چیکنگ کے دوران 42مقامات سے لاروا نکلا جسے عملہ نے موقع پر ہی تلف کر دیا۔