اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب شاہ نے 3 نومبر 2007 کو سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کی وجہ سے آج اسلام آباد کچہری میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد بار کے تمام وکلا آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔