• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں وکلا کی ہڑتال، کئی مقدمات کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں وکلا نے گزشتہ روز ہڑتال کی جس کی وجہ سے کئی مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی،تفصیل کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں حکام کی یقین دہانی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے جنوبی پنجاب سے کوئی نام زیر تجویز نہ ہونے پرگزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے  دن 11 بجے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا جس پر وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اورکئی مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔جبکہ وکلا نے  آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔
تازہ ترین