کھپرو (نامہ نگار) محکمہ جنگلات کی ضلع سانگھڑ میں 22 ہزار ایکڑ اراضی واگزارکرانے کے لئے آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے صحافیوں کو بتایا کہ آج آپریشن کے دوران تحصیل کھپرو کی 2900 ایکٹر اراضی قابضین سے خالی کرا لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکھپرو محمد سلیم جتوئی ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر واجدعلی سولنگی اور دیگر افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کی 22 ہزار ایکڑ زمین خالی کرانے تک آپریشن جاری رہیگا اور اس سلسلے میں سیاسی اثر و رسوخ کو بھی خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔