• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،3افراد کی فائر نگ سے ہسپتال کی مالکہ خاتون قتل

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے نزدیک تین   افراد نے ایک ہسپتال میں داخل ہو کر فائر نگ کرکے  مالکہ خاتون ساجدہ بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔ اس علاقہ میں   دو جعلی ہسپتال کافی عرصہ سے چل رہے تھے جن میں سے ایک ہسپتال ساجدہ بی بی چلاتی تھی جہاں پر خواتین کو زچگی کیلئے بھی لایا جاتا تھاجبکہ ایک ہسپتال اتائی افضل چلا رہا تھا جو خواتین مریضوں کو ساجدہ بی بی کے پاس بھیج دیتا تھا اور ان کے درمیان کمیشن طے تھی جس کی رقم کے لین دین کے تنازع  پر ساجدہ اور افضل کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی افضل اور اس کے دومسلح ساتھیوں نے فائرنگ کرکے ساجدہ بی بی کو ہلاک کردیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساجدہ بی بی کے قتل کی تفتیش لین دین کے تنازعہ کے علاوہ دیگر پہلوؤں سے بھی کی جارہی ہے وہ محکمہ صحت کی ملازمہ نہ ہونے کے باوجود میٹرنٹی ہسپتال چلارہی تھی۔
تازہ ترین