• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے ایم پی اے رانا محمد جمیل اغوا کیس سمیت دہشت گردی کے دو مقدمات کو سرگودھا ٹرانسفر کر دیا، عدالت نےگزشتہ روز ملزمان ظفر علی، شکیل، کاشف، مظفر اور محمد ابراہیم کے خلاف ایم پی اے اغوا کیس کو ٹرانسفر کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں سترہ نومبر کو ہوگی، اسی طرح ملزمان عزیز طارق وغیرہ کے خلاف سرگودھا کینٹ کے علاقہ میں دربار پر فائرنگ اور قتل کے مقدمہ کو بھی خصوصی عدالت سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین