• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے صوبہ خیبر پختون خواہ کے گورنر کی حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا او ر حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی سے مختلف اُمور سمیت قومی و صوبائی معاملات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص ملتان میں بلدیاتی انتخابات کے سربراہان کے چناؤ اور مئیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اہل سیاست کو ضرور سیاست کرنی چاہیے لیکن ملک و قوم کی قسمت سے نہیں کھیلنا چاہیے ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ وہ پوری قوم کواور بیس کروڑ عوام کی سیاسی اور جمہوری سوچ کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں جس نے دھرنا سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ ۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے ظفر اقبال جھگڑا کو صوبہ خیبر پختون خواہ کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور توقع کی کہ اُن کی قیادت میں صوبہ کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
تازہ ترین