• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک پرغداری کا مقدمہ چلائیں، قومی اسمبلی میں متحدہ کی قرارداد

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان  نے قو می اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کا رروائی کا مطا لبہ کر دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے ۔ قرار داد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اشتعال انگیزی، غیر سنجیدہ بیانات ، صوبائیت کی جانب لوگوں کو راغب کرنے ، لسانیت کو فروغ دینے ، صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے ، ملک کی سا  لمیت کے خلاف دھمکیاں دینے ، پاکستان کے خلاف بغاوت کے نعرے بلند کئے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ درج کیاجائے اور ان  کی ایوان کی رکنیت ختم کی جائے ۔
تازہ ترین