شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)انچارج ڈسٹرکٹ نادراآفس محمد سلیمان چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کنٹرول کر نے کے لیے ڈیٹاانٹری آپریٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ پراسس سسٹم میں بہتری اور تیزی آسکے روزانہ 300کے قریب پراسس مکمل کیے جارہے ہیں دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل طور پر نگرانی کی جا رہی اوردفتر میں ٹاؤٹوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے