شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ جج کے دفتر میں بنائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کے کنٹرول روم کیساتھ منسلک کیا جائے ، انہوں نے یہ ہدایت جوڈیشل مجسٹریٹ سرور علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے معائنہ کے دوران جاری کی۔