• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے‘ ناصر موسیٰ زئی

پشاور(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و رکن مرکزی کمیٹی ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کے چندوں کی رقومات سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے ‘ زلزلہ و سیلابوں سے متاثرہ افراد کیلئے جمع کی جانے والی چندوں کی رقومات ہڑپ کرنے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک صوبے کے وسائل دھرنوں پر خرچ کرنے کے سلسلے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب دونوں کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا جبکہ دونوں کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا احتساب کیا جائیگا ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں لاشیں گرانے ‘ جمہوریت کی بساط لپیٹنے اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ناکام ہونے کے بعد عمران خان بری طرح بوکھلا چکے ہیں اور اب سیاستدانوں کو گالیاں دینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے ‘سیاسی اناڑی عمران خان کو بار بار یو ٹرن لینے کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری ‘ پی ٹی آئی کے رہنمائوں و کارکنوں اور عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا تماشا ختم ہو چکا ہے عمران خان خود ہی قبر کھود کر اپنی سیاست دفن کر چکے ہیں ‘پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کیلئے پرویز خٹک کو سیاسی شہید بننے نہیں دیا جائیگا ۔ 
تازہ ترین