• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریںگے، احسن اقبال

Pm Fully Cooperate With Supreme Court Ashan Iqbal
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عدالتی کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریں گے، مہم جوئی کا شوق رکھنے والا اپنا نقصان کرے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے ،کسی کے ذہن میں مہم جوئی کا خیال ہے تو اسے ذہن سے نکال دے،عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، شعبہ توانائی میں تاریخی سرمایہ کاری ہورہی ہے،3 برسوں میں11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ملکی اداروں پر اعتبار کرنا چاہیے،اعتزاز احسن ہوں یا کوئی اورقانون سے بڑا کوئی نہیں،ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہیں ۔

تقریب سے تجزیہ کار امتیاز عالم ،جگنو محسن اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین