• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ایک بار پھر جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں راجہ بازار‘ فوارہ چوک‘ موہن پورہ‘ موچی بازار‘ بھابھڑا بازار اور گرد و نواح کے علاقوں میں (منجانب شیخ امجد علی ترجمان عوامی مانیٹرنگ سیل راولپنڈی) کی طرف سے آویزاں کئے جانے والے ان بینرز پر تحریر ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی ملک کی سلامتی کی خاطر انتشار کی سیاست ختم کر کے آئین میں سرکاری ملازمین کی سیاست میں حصہ لینے کی مدت دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دی جائے، تاکہ 2018کے انتخابات میں ہمارے ملک کی نامور شخصیت ’’جنرل راحیل شریف‘‘ حصہ لے کر وزیراعظم بن جائیں‘ امید ہے کہ ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائے گی۔
تازہ ترین