• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ء میں بھی عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے ، حمزہ شہباز

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا ،جب 2018ء میں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے ،کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری شاہ میں (ن) لیگ کے دیرینہ کارکن ناجی بٹ کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک آنکھ نہیں بھاتا ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے انہیں عملی طور پر پورا کر کے دکھایا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے اندھیروںں کا خاتمہ ہوگا ۔ حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے عزم اور ولوے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہیں ہر سطح پر عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے کہا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں۔ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین