• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈیکس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد کیا جائے ‘ فضل الرحمان

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں نے شرکت کی فضل الرحمن کاکڑ نے تنظیمی کی کاکردگی رپورٹ پیش کی اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے ایگزیکٹو آرڈر پر فوری طورپر عمل درآمد کیا جائے اجلاس میں صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ ‘ ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے کئی ڈپلومہہولڈر کو ہراساں کرنے اور سیکنڈ ٹائم میڈیکل سٹور کھولنے پر ان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لورالائی کے سرکاری ملازمین کی 8مہینے سے بند تنخواہیں فوری جاری کی جائیں اجلاس میں جمال شاہ کاکڑ کیخلاف مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں چمن کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ، ایس کے بیٹے کی تا حال عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کیضلعی کابینہ جنہوں نے مدت پوری کرلی ہے انتخابات کا اعلان کیا گیا۔
تازہ ترین