کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف انٹر کلبز لا ڑ کانہ ڈویژن کے فائنل میں اتوار کو میزبان ٹیم نے جیکب آباد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔لاڑ کانہ کی جانب سے زاہد نے دو ممتاز اور عبد اللہ نے ایک گول بنائے، جیکب آباد کا واحد گول افضل نے اسکور کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین لاڑ کانہ ہاکی ایسوسی ایشن نثا ر اللہ شیخ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری رمضان جمالی،، اعجاز کھوکھر، حسین آ غا اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔