گجرات (نمائندہ جنگ) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر4افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے محلہ قاسم پورہ میں اشتہاری فیاض بٹ کو پناہ دینے اور پولیس کے آنے پر بھگا دینے پر اشتہاری ملزم کے بیٹے فدا بٹ کیخلاف، پولیس نے فیکٹری ایریا کے قریب واقع ہوٹل میں اشتہاری ملزمان کو کھانا کھلانے اور بھگا دینے پر قمر الدین کیخلاف، علی آباد میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر محمد طفیل کیخلاف جبکہ پولیس بولانی نے ہیڈ جگو میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے قیام وطعام کا بندوبست کرنے پر فضل دین کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔