• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور صوبہ خطہ کےعوام کا حق ہے،شیخ حسن علی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور صوبہ خطہ بہاولپور کے عوام کا حق ہے، مسلم لیگ ن بہاولپور صوبہ بحالی کے نعرے پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد وعدہ خلافی سے اجتناب کرے۔ا ن خیالات کااظہار سیاسی وسماجی رہنما شیخ حسن علی واجد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک خطہ بہاولپور کے عوام کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔حکمرانوں نے فوری طور پر بہاولپور صوبہ کی بحالی کاوعدہ پورا نہ کیا تو ہر دورہ بہاولپور کے موقع پران کا سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کیا جائیگا۔
تازہ ترین