• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور : منشیات کے مقدمے میں ملزم کو 25سال قید اور جرمانے کی سزا

خیرپور (بیورو رپورٹ ) خیرپور کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ایک ملزم کو 25 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے  کی سزا سنا دی ہے۔ ایکسائیز پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 من چرس بر آمد کی تھی تفصیلات کے مطابق خیرپور کی اینٹی نارکو ٹیکس عدالت کے جج عاشق علی غوری  نے منشیات کے مقدمے میں ایک ملزم نور احمد گولو کو 25 سال قید با مشقت  اور 30 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ملزم کو 3سال قبل ایکسائیز پولیس  نے کوٹ ڈیجی  کے قریب گرفتار کر کے اس کے قبضے سے  50 من چرس بر آمد کی تھی  بعد ازاں پولیس نے اینٹی نارکو ٹیکس کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چالان کیا تھا عدالت کے جج  عاشق علی غوری نے مقدمہ چلایا اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ  کرنے کے بعد  ملزم کو سزا سنائی بعد ازاں  عدالت کے جج نے  ملزم کو بھاری پولیس  کے پہرے میں سینٹرل جیل خیرپور بھیج دیا  ۔
تازہ ترین