لاہور (جنگ نیوز، آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کہتے ہیں کہ عمران خان بلاول کے چاچا کہنے کا برا نہ مانیں، ہماری عمریں چاچا اور ماموں والی ہی ہیں، بلاول نے احتراماً چیئرمین پی ٹی آئی کو چاچا کہا ۔اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپوزیشن میں ہوتے تھے تو حکومت کو سافٹ ٹارگٹ بناتے تھے ، پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہی سوال جواب اچھے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے، بھارت بار بار ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کر رہا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کچھ دن رہتے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنان دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتارکیے تھے انہیں رہا کیا جا رہا ہے۔