کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ٹینس کی دنیا کا بڑا نام اسٹیفنی گراف 17 برس لائم لائٹ سے دور رہنے کے بعد گزشتہ دنوں زوہائی اوپن کے فائنل میںٹینس کورٹ پر نظر آئیں ان کی آمد نے نہ صرف ٹورنامنٹ کی رونق بڑھائی بلکہ مداح بھی طویل عرصے بعد انہیں ٹینس کورٹ پر دیکھ کر خوش ہوئے ۔ ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی کی ایونٹ ایمبیسڈر جرمنی کی سابق نمبرون کھلاڑی اسٹیفی گراف نوعمر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹینس کورٹ پہنچ گئیں۔ منتظمین نے ٹورنامنٹ کے دوران چیریٹی کلینک کا اہتمام کیا تھا جس میں اسکولوں کے تیس سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیفی گراف نے بچوں کو کھیل کے بنیادی رموز سے آگاہ کیا جبکہ سپر فین مہم کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کے بال پیکرز میں سے ایک بچے کو منتخب بھی کیاگیا۔ ٹینس کیمپ کے دوران اسٹیفی نے ناصرف کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں بلکہ مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔ ا