اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔ ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہئے،حکومت ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کاپاناما بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، پاناما بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔