کوئٹہ(پ ر)بی بی زیارت ٹائون سریاب روڈ کے رہائشیوں جہانگیر خان ٗ محمد دائود ٗ عبیداللہ ٗ استاد عبدالکبیر ٗ محمد اقبال اور دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بی بی زیارت ٹائون ٗ کلی بنگلزئی اور ملحقہ علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے خصوصاً صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی فراہمی بند ہوجاتی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سردی میں بچے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ خواتین کو کھانا پکانے میں دشواریاں درپیش ہیں انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گیس کاپریشر بڑھایا جائے۔