• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: نوکری سے نکالنے پر بینک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوکری سے نکالے جانے پر بینک کے ایک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈ منیر اورعبدالقیوم حبیب بنک 13سولنگ میں سکیورٹی گارڈ کے طورپر کام کررہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منیر کو رنج تھاکہ عبدالقیوم کی شکایات کی وجہ سے اس کو نوکری سے نکالا گیا ہےاوروہ بیروزگار ہوگیا  ہے جس پر گزشتہ روز اس نے طیش میں آکر عبدالقیوم کوفائر مارکر قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ بغداد الجدید موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 
تازہ ترین