پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے سعد ٹائون سے تین بہنوں کو بھائی سمیت اغواء کرنیوالے ایک ملزم کو راولپنڈی سے گرفتارکرلیاہے ۔تین ہفتے قبل سلیم خان سکنہ سعد ٹائون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا تھاکہ اس کی غیر موجودگی میں ربنواز نامی لڑکے نے اپنی تین بہنوں اور رشتہ دار سلیم کی مدد سے اس کی جواں سال بیٹی ناصیحہ ٗجویریہ ٗراحیلہ اور ابوسیاف کو اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا گزشتہ روز چمکنی پولیس نے اطلاع ملنے پر راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو گرفتارکر لیا ملزم سلیم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ایک مغویہ کے ساتھ اس نے اور اس کی دوسری ہمشیرہ کے ساتھ ربنواز نے شادی رچالی ہے پولیس نے مقامی عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کی ۔