ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، حد نظر ایک سو میٹر سے 5 سو میٹر تک ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے حد نظر 100 میٹر سے 500 میٹر تک ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جو آہستہ اہستہ کم ہو جائے گی تو یہ دھند سہ پہر کے وقت اسموگ میں تبدیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو دشواری کا سامنا ہے۔
نشتر اسپتال امیں روزانہ 2 سو مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، دوسری جانب دھند کی وجہ سے موٹر وے پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 بریفنگ پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں۔