جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کے الزام میں گرفتار ہوں گے۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں کایا پلٹ جائے گی، مدعی ملزم اور ملزم مدعی بن جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف کس بات پر استعفیٰ دیں؟ عدالت کے فیصلے کے بعد انسان مجرم بنتا ہے۔