• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،کسان پیکیج کے تحت نہروں کی لائینگ کے منصوبے التوا کا شکار

 ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ترجیحات میں محکمہ انہار ملتان زون نہ ہونے کی وجہ سے کسان پیکیج کے تحت نہروں کی لائینگ کے لئے دیئے گئے منصوبے التوا کا شکار ہوگئے ہیں ،جس کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے ملتان کینال زون کی تمام کینال ڈویژنوں کی نہروں کے سروے کرکے لائینگ کے لئے ڈیٹا تیار کئے گئے جس پر پوری مشینری کو لگایا گیا تھا اس کے باوجود ابھی تک جن نہروں کی لائننگ کے لئے محکمہ انہارکی رپورٹنگ کی گئی ان میں سے کسی پربھی کام شروع نہیں کیا سکا ہے، اس طرح اب ان نہروں کو دوبارہ بھل صفائی مہم میں شامل کیا جائے گا ،جس پر دوبارہ کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گئے جبکہ اپر پنجاب میں نہروں کی لائینگ کا کام تیزی سے جاری ہے ،اس حوالے سے محکمہ انہار ملتان زون کے حکام سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ترجیحات میں ملتان کینال زون نہیں ہے جس کی وجہ سے ابھی تک کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین