سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کاافتتاحی میچ میانوالی اور خوشاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیر مقابلے کے بعد خوشاب کی ٹیم نے جیت لیا ۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری حامد حمید اور ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں تھے ۔ آرگنائزنگ سیکر ٹری میاں زاہد اقبال اور میاں ظفر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔