• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ‘ڈسٹرکٹ کورٹ میں شہید ججزکے ورثاکے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(نمائندہ جنگ)لاہو ر ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سرگودہا کے شہیدجج شہر یار بخاری، شہید آصف ممتازچیمہ اورشہید مشتاق احمد کے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیشن جج محمد عبدالناصر،ایڈیشنل سیشن ججز ، سینئرو سول ججز ، صدر سرگودہا بار خداد اد کلیار، جنرل سیکریٹری شہزاد احمد وڑائچ، ممبر پنجاب بار کونسل ملک سلیم اختر کچھیلا اورشہدا کے ورثا نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج عبدالناصر کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی اور عدل کے قیام کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ججز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ ان قابل فخر شہداء کاخلا کبھی پورا نہ ہو گا ۔ تقریب سے شہداکے ورثا نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر شہداء یادگار تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور شہدا کے ورثا کو تحائف سے نواز اگیا۔
تازہ ترین