• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،محکمہ صحت کے چھاپے،20میڈیکل اسٹورز،متعدد کلینکس سیل

نوابشاہ(بیورورپورٹ)عدالت کے حکم پر محکمہ صحت کے ضلع بھر میں چھاپے،20 غیر رجسٹر میڈیکل اسٹوروں,8 لیبارٹریوں اور اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس   سیل کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی جی ہیلتھ سید حسن مراد شاہ کی سربراہی میں ڈپٹی ڈی جی ڈاکٹر یار علی جمالی، فوکل پرسن ڈاکٹر دولت جمالی اور ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری پر مشتمل ٹیموں نے ضلع اور خاص طور پر نوابشاہ شہر کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر20 غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز و8 پیتھالوجیکل لیبارٹریوں اور متعدد اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کر دیا۔اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر سید حسن مراد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ صوبے میں چلنے والی ان رجسٹرڈ پیتجالوجیکل لیبارٹریوں،میڈیکل اسٹوروں اور اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کر کے17 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عدالت کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کریں گے۔
تازہ ترین