• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹر گولے ناکارہ بنا دیئے

Bomb Disposal Squad Deactivated Mortar Shells In Karachi
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ملنے والے دو مارٹر گولے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیئے ۔

ڈیفنس فیز 8 میں دو روز قبل ایک پلاٹ سے دو مارٹر گولے ملے جنہیں روبوٹ کی مدد سے خالی پلاٹ پر منتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم آج دوسرا روز شروع ہوجانے کے باوجود ان گولوں کو ناکارہ نہیں بنایا گیا تھا۔

پولیس حکام کا موقف تھا کہ گولوں کو ناکارہ بنانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس مطلوبہ آلات نہیں تھے ۔ اور اسپیشل برانچ نے پاک فوج سے مارٹر گولےناکارہ بنانے کے لئے آلات مانگے تھے ۔اس وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار تھا ۔

ناکارہ بنائے جانے سے قبل مارٹر گولوں کو کھلے آسمان تلے رکھا گیا ہے اور جہاں ان کی حفاظت کے لئے صرف ایک پولیس موبائل موجودتھی۔
تازہ ترین