• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے رہائشی کٹپر برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین روہڑی پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت امام الدین کٹپر، نظام الدین ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ روہڑی پولیس نے تین ہفتے قبل ہمارے گھروں میں داخل ہوکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کر کے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ہمارے تین افراد کو بھی بلا جواز گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہمارے خلا ف جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں جوکہ ظلم اور زیادتی ہے۔ہماری  حکام بالا سے اپیل ہے کہ روہڑی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین