سرگودھا(نمائندہ جنگ)انچارج ٹرانسپورٹ آفس سرگودھا یونیورسٹی عبدالخالق بالی نےیونیورسٹی ٹرانسپورٹ کی سالانہ چیکنگ کی ۔اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ نہ صرف فعال کردار ادا کر رہا ہے بلکہ دن بدن ترقی کی منازل بھی طے کر رہا ہے۔ ڈرائیورزگاڑیوں کی ہرممکن حفاظت کریں اور موجودہ موسم کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کو ہر حوالے سے اپ ڈیٹ رکھیں۔ ڈرائیورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اورڈرائیورزکو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ آفیسر چوہدری محمد اسلم ، سکیورٹی آفیسر ملک نذر، افسرتعلقاتِ عامہ محمد عثمان، ٹرانسپورٹ آفس عملہ اور ڈرائیورز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔