مظفرآباد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں میں بیداری کی ایک نئی روح پھونکی ، جس کی بدولت جذبہ آزادی سے سرشار مسلمان علامہ اقبال کے فرمان پر قائد اعظم کی قیادت میں ایک جان ہو کر قلیل مدت میں اپنے لیئے علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو جگایا ‘ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری سے جا بجا احترام انسانیت اور آزادی و مساوات کا درس ملتا ہے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نہ صر ف قومی شاعر تھے بلکہ پورے ملت اسلامیہ اور انسانیت کے شاعر تھے جنہوں نے ہر جگہ پر محکوم قوم کو جگانے کیلئے اپنی شاعری کے ذریعے کردار ادا کیا ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبال کی شاعری سے سبق سیکھ کر منزل کا تعین کریں۔ ملک و ملت کی بقاء اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا‘ بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بھی مل کر کردار اد اکرنے ضرورت ہے۔