گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)صو بائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب ہمارا مشن ہے ا س مشن کو لے کر ہم صوبہ بھر میں ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ عا م آدمی کی زندگی اور صحت کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے جس کے دفاتر صوبے کے تمام بڑے شہروں میں قائم کئے جائیں گے لاہور میں3 ارب روپے سے جدید لیبارٹری بھی قائم کی جا رہی ہے جو سٹیٹ آف د ی آرٹ ہو گی۔ وہ گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح کرنے پرتقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ‘ ڈی سی او گوجر انوالہ محمدعامرجان‘ اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرؤف مغل‘ محمد نواز چو ہان‘ توفیق احمدبٹ‘ عمران خالد بٹ‘ ڈائر یکٹر آپریشن فو ڈ اتھارٹی ڈاکٹر رافعہ حیدر‘ اے ڈی سی گوجرانوالہ طارق قریشی‘ اسسٹنٹ کمشنر عتیق الرحمن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ بدر رمیض اورمحکمہ خوراک کے ضلعی افسران موجود تھے ۔