گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آل پاکستان مسلم لیگ گوجرانوالہ کی سٹی یوتھ ونگ اورضلعی یوتھ ونگ کی باڈی توڑ دی گئی۔آل پاکستان مسلم لیگ کا ہنگامی اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال بھنڈر کی زیرصدارت ہوا۔جس میں ضلعی یوتھ ونگ باڈی اورسٹی یوتھ ونگ باڈی کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ‘ناقص کارکردگی کی بناء پرضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال بھنڈرنے توڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔