فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ر جہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت کے ’’چند پیشہ وار درباری ‘‘پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم کو غلط انفارمیشن دینے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں جگہ جگہ بیٹھ کر سرکس نہ لگائیں ۔قوم کی نظریں سپریم کورٹ میں جاری سماعت پرلگی ہوئی ہیں ۔ قوم اتنی بے وقوف نہیں کہ ان درباریوں کی الٹی سیدھی باتوں کوخاطر میں لائے ابھی تو ابتداء ہے نواز شریف کا انجام سپریم کورٹ میں ہونے والے فیصلے سے ہوگا لہٰذا تنخواہ دار درباری ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ۔ عمران خان بارے میڈیا پر آکر درباری جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اس سے ثابت ہوچکا ہے کہ حکومت اور اس کے درباری بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں ذرا ساصبر کرلیں ابھی تلاشی جاری ہے اور اس تلاشی کے دوران جو کچھ نکلے گا وہ قوم کے سامنے آجائے گا ۔