بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے رہنماؤں مخدو م غلام مجتبیٰ بخاری،محمد افتخار علوی، راؤ محمد جاوید عثمانی، عبدالہادی عباسی، اسما عیل عباسی، مہمد خان بلوچ، احمد خان بلوچ،نزہت یاسمین چوہدری، شمائلہ جی جان ،عروبہ عباسی اور طوبیٰ عباسی نے کہا ہے کہ سیاستدان بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کرنے کے بجائے لیت و لعل سے کام لےرہے ہیں،مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری اور سید مظہر حسین بخاری نے کہا کہ قاری مونس بلوچ کی خدمات کے حوالے سے 26نومبر بروز ہفتہ کو تاج پوشی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔