اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی کمیٹی بارے غلط خبر پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے خواہاں لوگ کوئی اور دکانداری ڈھونڈیں۔تحقیقات کیلئے رپورٹرامریکہ سےطلب،وزیراعظم جسٹس رضا کو جانتے بھی نہیں،متنازع خبرسے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے خواہاں کوئی اوردکانداری ڈھونڈیں،سیکرٹری خارجہ نےسفارتی تنہائی کی بات نہیں کی ہے،بلاک شناختی کارڈز پرتین ماہ میں فیصلے ہوجانے چاہئیں،پاکستانیوں کا شناختی کارڈ بلاک کرنا جرم ہے۔ ایک نیک نام جج پر الزام تراشی اور شریف خاندان سے تعلق جوڑنے کا افسوس ہے۔کسی کو ٹھوکر بھی لگے وزیراعظم اور ان کے خاندان کی طرف انگلی اٹھا دیتا ہے،مسخرہ پن عروج پر ہے، آگے قوال پیچھے تالیاں۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی سفارتی تنہائی کی بات نہیں کی،سکیورٹی کونسل کی آخری دو میٹنگز میں 39 شرکاء موجود تھے۔معاملہ حساس ہے سیاست اور فٹ بال نہ بنائیں، کمیٹی اس لئے بنی ہے کہ حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔جمعہ کو نادرا ہیڈکوارٹر میں آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے نادرا کو کرپشن سے مکمل صاف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آنےوالوں کی نادرا میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ پہلے مرحلے میں آن لائن شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔