کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے کو ئی ملاقات نہیں ہوئی ، ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی ہے 2018 کے انتخابات ہمارے ووٹ بینک کی گواہی دیں گے،وہ جمعہ کو ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں نجی دورے پر بیرون ملک گیا تھا کچھ دوستوں سے ملنے گیا تھا۔