فیصل آباد (نمائندہ جنگ)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام چھٹا گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ میں ہوا جس میں اسجد بھولا کبڈی کلب رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ کو 21کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد طیب گیلانی کے مطابق ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 8کبڈی کلبز نے حصہ لیا ۔ون ڈے کبڈی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گیلانی کبڈی کلب کو بٹ کبڈی کلب نے34کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دے کر جیتا دوسرے کواٹر فائنل میں چیمہ کبڈی کلب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے 25کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے شکست دی تیسرے کواٹر میں عالم کبڈی کلب کو شیر پنجاب کبڈی کلب نے 19کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دی چوتھے کواٹر فائنل میں اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ نے آزاد کبڈی کلب کو 35کے مقابلہ میں 46کے پوائنٹس سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اس کے بعد پہلے سیمی فائنل میں اتحاد کبڈی کلب نے بٹ کبڈی کلب کو 7کے مقابلہ میں 17پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شیر پنجاب کبڈی کلب کو 34کے مقابلہ میں 40پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی تھا۔ فائنل میچ اسد بھولا کبڈی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے پوائنٹ 25اور اتحاد کلب کے پوائنٹس 21تھے اس طرح 4پوائنٹ کی برتری سے فائنل میچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے نام رہا ۔