سکھر میں انڈس بائی پاس کے قریب تیز رفتار کوچ 3 موٹر سائیکلوں پر چڑھ گئی ،حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے،کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔
سکھر میں انڈس بائی پاس پر ڈریہہ کے قریب تیز رفتار کوچ نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا ،جس سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی ۔لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ مزید 2زخمی راستے میں دم توڑ گئے ۔ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں ہے۔
پولیس نے کوچ کو تحویل میں لےلیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔