• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان:شوہر کا بیوی پر تشدد ، ہسپتال منتقل

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ جنگ) نواں شمالی میں لکڑیوں پر پانی ڈالنے پر مشتعل شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق موضع نواں شمالی کھوہ اعوان والا کی رہائشی 20سالہ خورشید بی بی کو اسکے شوہر ممتاز کچھیلا نے گھر میں پڑی لکڑیوں پر پانی ڈالنے کی وجہ سے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ لڑکی کے بھائی ریاض ، سلطان کے مطابق انکی بہن کو زہریلی دوا پلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے ہم پہلے اسے چوٹی ہسپتال لیکر گئے جہاں انچارج ڈاکٹر عبدالکریم نے ڈیرہ غازیخان ہسپتال ریفر کردیا جبکہ خورشید بی بی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اب تک بیہوش ہے ، ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں موجود خورشید بی بی کے شوہر ممتاز کچھیلا نے بتایا کہ گھریلو جھگڑا ہے فیاض احمد خان نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پر تفتیشی آفیسر عبدالرحمن خان کو متاثرہ لڑکی خورشید بی بی کے بیان لینے کیلئے موقع پر روانہ کردیا گیا ہے اور پولیس کارروائی کر رہی ہے البتہ زہر خورانی کی جانچ کے لئے اس کے سیمپلز لے کر لاہور لیبارٹری کو بھیجے جا ئیں گے ۔
تازہ ترین