• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کے وسائل حقداروں کے بجائے آمر وں کےلے پالک کھا رہے ہیں ،نزہت یاسمین

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور کے وسائل حقداروں کے بجائے آمر وں کے لے پالک کھا رہے ہیں۔ تخت اسلام آبا د اور صوبہ غاصب پنجا ب زادوں کے ساتھ بحالی تک تعلقات و معاملات خوشگوار نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹر ی نزہت یاسمین چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پررضیہ رحیم عباسی کی سربراہی میں طالبا ت سمیت خواتین کے دس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انابیہ اکرام، مسز بانو عباس عباسی، طوبیٰ عباسی، ہادیہ اجمل اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین