راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے بھرتیوں پر پابندی اٹھا لی ہے۔جس کے بعد محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی میں مزید33سو کے قریب ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ21نومبر ہے۔اسسٹنٹ ڈایئریکٹر پلاننگ سید سلیم رضا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس مرتبہ بھرتیاں تحصیل کی بجائے سکولوں کی بنیاد پر ہوں گی اور امیدوار اگر متعلقہ یونین کونسل کا ہوگا تو اس کو دس نمبر اضافی جبکہ متعلقہ گائوں سے تعلق پر اضافی بارہ نمبر ہوں گے۔این ٹی ایس کے پچاس نمبر ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم بالغاں پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو کے لگ بھگ سنٹرز بن چکے ہیں۔جن کی تعداد250تک بڑھائی جائے گی۔