• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے:آصف ظفر چیمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ پولیو سے بچائو کے قطرے پلوا کر صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی ٹی او گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پولیو مہم کے سلسلہ میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس سعید احمد تاج نے کہا کہ عوام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملہ سے تعاون کریں اور انکارکرنے والے والدین کو بچوں کو قطرے پلوانے کیلئے قائل کریں اور اس کی افادیت سے آگاہ کریں ۔ آغا الماس علی خاں ممبر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ‘محمد ساجد شاد ‘فرقان نفیس‘ عدنان ریاض بٹ سوشل میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘عمر مرزا ‘اخلاق احمد بٹ ‘بلال ثاقب ‘ظہیر عباس کمانڈو‘و دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین